Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کی رسم کے دوران دولہا بیہوش ، دلہن کاشادی سے انکار

اٹکھوری۔۔۔۔شادی سے متعلق تمام رسمیں مکمل کرنے کے بعد ہندورسم و رواج کے مطابق دولہا  دلہن آگ کے گرد چکر لگا رہے تھے کہ دولہا اچانک بیہوش ہوکرگر پڑا۔دولہا کے منہ سے جھاگ نکلتا دیکھ کر دلہن اس قدرخوفزدہ ہوگئی کہ اسنے شادی سے انکار کردیا۔اس واقعہ کے بعد دلہن کے اہل خانہ نے دلہن کی چھوٹی بہن کی بھی شادی روک دی جود دلہے کے چچازاد بھائی سے ہورہی تھی۔تفصیلات کے مطابق چری دری گاؤں میں کاجل اور راکھی کی شادی کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی تھی۔کاجل کی شادی بھیم سنگھ کے ساتھ ہورہی تھی۔شادی کی آخری رسم کی ادائیگی کے دوران دولہاغش کھا گر پڑا ۔ دولہا کے ہوش میں آنے کے بعد دلہن کےعزیز و اقارب نےشادی کیلئے راضی کرنے کی لاکھ کوششیں کیں تاہم ان کی تمام کوششیں ناکام ثا بت ہوئیں اوردلہن  مذکورہ دولہا کے ساتھ شادی نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہی۔
مزید پڑھیں:- - - -مولانا آزاد یونیورسٹی کے شعبہ جرنلزم میں داخلہ جاری

شیئر: