امریکی سفارتکار کرنل جوزف پاکستان سے روانہ؟
اسلام آباد... اسلام آباد میں گاڑی سے نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف خاموشی سے پاکستان سے چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ سے نکالا گیا جس کے بعد وہ نور خان ائیر بیس پر موجود خصوصی طیارے سے روانہ ہوگئے ۔ قبل ازیں پاکستانی حکام نے کرنل جوزف کو پاکستان چھوڑنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔وزارت داخلہ نے این او سی جاری نہیں کیا تھا۔ امریکی فضائیہ کے خصوصی طیارے کوکئی گھنٹے انتظار کے بعد واپس جانا پڑاتھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہلاک ہونے والے نوجوان کے والد کی درخواست پر وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے ہدایت جاری کی تھی۔وفاقی حکومت نے امریکی سفارت کار کا نام پہلے ہی بلیک لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔