Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سقطری کا بحران ختم ہوگیا، یمنی وزیراعظم

ریاض ...یمنی وزیراعظم ڈاکٹر احمد بن دغر نے اعلان کیا ہے کہ یمنی جزیرے سقطری کا بحران ختم ہوگیا۔ حالات معمول پر آگئے۔ ہمارا ایک ہی دشمن ہے اور وہ حوثی ہے۔ جو ایرانی شہ پر خطرات پیدا کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سقطری جزیرے میں مقامی حکام اور امارات کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی دور کردی گئی۔ سعودی بھائیوں نے اس سلسلے میں مصالحت اور صفائی کا کردارادا کیا۔ اس میں کسی فریق کی نہ فتح ہوئی اور نہ کسی کی شکست۔
 

شیئر: