استنبول پولیس نے سنیچر کی رات سخت سیکیورٹی کے حصار میں شہر کے مرکز میں عالمی یوم خواتین منانے والی3,000 سے زائد خواتین میں سے تقریباً 200 کو حراست میں لے لیا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منتظمین نے بتایا ہے ’شہر کے مرکز میں واقع تقسیم سکوائر میں کئی سال سے احتجاج پر پابندی عائد ہے جہاں یہ خواتین پُرامن مارچ کر رہی تھیں۔‘
مزید پڑھیں
-
میں ’عورت مارچ‘ کا حصہ کیوں بنوں؟
Node ID: 402636
-
عورت مارچ: ’قانون کے مطابق کسی کو روکا نہیں جا سکتا‘
Node ID: 462671
-
تیرا جسم میری مرضی، ’عورت کی مظلومیت کا بہترین بیان‘
Node ID: 547281
استنبول کے مرکزی علاقے کو اس قسم کے احتجاج کے موقع پر عام طور پر رکاوٹوں سے گھیر دیا جاتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں حکام نے سخت سیکیورٹی کے باوجود قریبی علاقوں میں ریلیوں کو برداشت کیا۔
’فیمینسٹ نائٹ مارچ‘ کے عنوان سے خواتین کی اس ریلی کا آغاز غروب آفتاب کے وقت تقسیم سکوائر کے قریب سے ہوا تھا۔
ریلی میں شامل متعدد خواتین نے جامنی رنگ کا لباس پہن کر بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’فیمینسٹ جدوجہد زندہ باد‘ کے علاوہ ’ہم خاموش نہیں ہوں گی، ہم خوفزدہ نہیں ہوں گی اور ہم اطاعت نہیں کریں گی‘ جیسے نعرے درج تھے۔
ریلی کے منتظمین نے بتایا ہے ’ ریلی کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر ختم ہو رہی تھی اسی دوران پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔
عورت مارچ کی ایسی ویڈیوز بھی پوسٹ کی گئی ہیں جن میں مظاہرہ کرنے والیوں کو زبردستی ہجوم سے باہر گھسیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔

مارچ کے منتظمین نے اپنےایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے’جب فیمینسٹ_نائٹ_مارچ پُرامن طور پر ختم ہو گیا اور خواتین بکھر گئیں تو پولیس نے تقریباً 200 خواتین کو حراست میں لے لیا جو اشتعال انگیزی ہے۔‘
خواتین مظاہرین کی گرفتاری پر حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں آیا۔
اس سے قبل استنبول کے ایشیائی علاقے ’کادیکوئے‘ میں بھی سیکڑوں خواتین بینرز اٹھائے احتجاج کے لیے جمع تھیں جو گلیوں میں مارچ کر رہی تھیں۔

ڈسک ٹریڈ یونین کی چیئرپرسن ارزُو چرزیکوغلو نے بتایا ’ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے، استنبول کنونشن کی توثیق اور ایسی سماجی پالیسیوں کے مطالبے کے ساتھ جمہوریت، برابری اور امن کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔‘
ترکیہ میں خواتین کے قتل کے سرکاری اعداد و شمار جمع نہیں کیے جاتے جب کہ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اخباری رپورٹس سے قتل اور دیگر مشکوک اموات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے یہ کام انجام دیتی ہیں۔
