پی این بی گھپلہ کیس: نیرو مودی اور چوکسی کیخلاف چارج شیٹ داخل
نئی دہلی۔۔۔۔سی بی آئی نے پنجاب نیشنل بینک میں2ارب ڈالر کا گھپلہ کرنیوالے ملزم نیرو مودی اور میہل چوکسی کیخلاف ممبئی کی خصوصی عدالت میں پہلی چارج شیٹ داخل کردی۔ سی بی آئی نے چارج شیٹ میں الہ آباد بینک کی ایم ڈی سی ای او، اوشا انت سبرامنن اور پی این بی کے 2ایگزیکٹو ڈائریکٹر ز کے بینہ کردار کی تفصیلات پیش کیں۔ یہ چارج شیٹ ممبئی کی متعلقہ سی بی آئی عدالت میں داخل کی گئی۔ واضح ہو کہ سی بی آئی نے یکم جنوری کو ہیروں کے تاجر نیرو مودی کو بینک کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں کیس درج کیا تھا۔ ایک دوسرا مقدمہ نیرو کے رشتے دار میہل چوکی کیخلاف دائر کیا۔گزشتہ ماہ تحقیقاتی ایجنسی نے نیرو اور اس کی 2کمپنیوں کیخلاف322 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا تیسرا مقدمہ درج کیا۔