ماہرہ سے سونم کی خوشگوار ملاقات
فرانس میں ہونےوالے کانز فلم فیسٹیول میں جہاں کئی اہم شوبز شخصیات نے شرکت کی وہیں سونم اور ماہرہ کی ملاقات بھی بالآخر ہو گئی۔اس ملاقات کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں دونوں اداکارائیں خوشگوارموڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ سونم کپور نے پاکستانی ادکارہ ماہرہ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔