Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی ممالک میں سیاحوں کی آمد میں غیرمعمولی اضافہ

جی سی سی کا ہدف اس تعداد کو سال 2030 تک 52.9 فیصد تک لے جانا ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی کا کہنا ہے’خلیجی ممالک میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2023 میں جی سی سی آنے والےسیاحوں کی تعداد 68.1 ملین رہی۔‘
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جی سی سی کی سیاحتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ’ سال 2023 میں سیاحت سے 110.4 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے۔‘
’یہ خلیجی سیاحتی سٹرٹیجک 2023 - 2030 کے منصوبوں کی عکاس ہے جس کا ہدف علاقائی اور عالمی سطح پرسیاحت کا فروغ ہے۔‘
سیکرٹری جنرل البدیوی نے جی سی سی کی سیاحتی کمیٹی کے اعداد وشمار کے حوالے سے مزید بتایا ’خلیجی ممالک میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 2019 کے مقابلے میں سال 2023 میں 42.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’ہمارا ہدف اس تعداد کو سال 2030 تک 52.9 فیصد تک لے جانا ہے۔‘

شیئر: