برونکس کی عمارت پر چوہوں کا قبضہ، مکین یرغمال بن گئے
نیویارک - - - -نیویارک کے پرانے او ر نسبتاً کافی گندے علاقے برونکس کی عمارت پر سیکڑوں چوہوں نے قبضہ جمالیا ہے اور ان چوہوں کی تعداد سیکڑوں بلکہ ہزارو ںمیں ہے۔ یہ چھوٹے بھی ہیں اور خطرناک حد تک بڑے سائز کے بھی ہیں۔ برونکس کے 148ویں گلی کے مکان نمبر 335E بری طرح چوہوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ واضح ہو کہ برونکس کا علاقہ ویسے بھی چوہوں اور چھچوندروں کی کثرت کے حوالے سے کافی بدنام ہوچکا ہے جبکہ یہاں کے شہری ان سے تنگ آگئے ہیں اور حالت یہ ہے کہ ان چوہوں نے انہیں یرغمال بنالیا ہے۔ نیویارک کے اس علاقے میں رہنے والی ایک خاتون خانہ کا کہناہے کہ وہ ان چوہوں کے ڈر سے اپنے گھر کے اندر بند ہوگئی ہیں اور بچوں کو بھی وہ کہیں آنے جانے نہیں دے رہی ہیں۔ اے بی گیل سیسنورو نامی خاتون کاکہنا ہے کہ اس کے بچے گھر کے اندر ہی کھیلتے ہیں جبکہ عمارت کے چاروں جانب کچرے کا انبار پڑا رہتا ہے۔جہاں ہر وقت چوہوں کی نقل و حرکت جاری رہتی ہے۔