Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می 7 کے پری آرڈرز کی تاریخ کا اعلان‎

چائنہ موبائل اسٹور کی جانب سے یہ اعلامیہ سامنے آیا ہے کہ شیاؤمی کمپنی اپنے اسمارٹ فون می 7 کے پری آرڈر 27 مئی سے شروع کرے گی۔ فون کو 23مئی کو لانچ کیا جائے گا۔اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 8 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کے ڈسپلے میں فنگر پرنٹ اسکینر ٹیکنالوجی دی جائے گی اس کے علاوہ آئی فون ٹین کے طرز کے نوچ کو بھی اس فون کے ڈسپلے کا حصہ بنایا جائے گا۔اسمارٹ فون میں ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ اور وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا جائے گا ۔فون کی قیمت ممکنہ طور پر 475 ڈالر تک ہوگی۔
 

شیئر: