سلمان کا گیت ، 42کروڑ،80لاکھ ویوز
بالی وڈ کا مشہور گیت سواگ سے سواگت، یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھاجانےوالا گیت بن گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ' ٹائیگرزندہ ہے' کااس گیت کے حوالے سے ویوز ایک نیا ریکارڈ سامنے آیاہے ۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس ریلیز ہونےوالے اس گیت کو اب تک 42 کروڑ80لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔