Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس

جمعرات 17مئی 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” البلاد“ کا اداریہ
  آج عرب لیگ جنرل سیکریٹریٹ میں سعودی عرب کی درخواست پر اور اس کی زیر صدارت عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا۔ اس میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے اور امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے غیر قانونی امریکی فیصلے کی بابت غوروخوض کیا جائیگا۔ امریکہ نے القدس سفارتخانہ منتقل کرکے بین الاقوامی قانونی قراردادوں اور عالمی برادری کے عزم کو روند ڈالا۔ سعودی عرب مقبوضہ عرب علاقوں میں فلسطینی عوام کے قتل ، انہیں گھر سے بے گھر کرنے، زمینیں ضبط کرنے اور نئی یہودی بستیاں بسا کر فلسطینی اراضی ہتھیانے والے اسرائیلی جرائم کے خلاف مشترکہ عرب موقف اپنانے کی کوشش کریگا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نہتے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی زبردست مذمت کرکے اپنے روایتی موقف کا اعادہ کیا۔ اسرائیلی افواج کی گھناﺅنی جارحیت سے دسیوں فلسطینی جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب نے جدوجہد میں یکسانیت لانے اور فلسطینی بھائیوں کے تحفظ کیلئے فوری ضروری اقدامات کیلئے عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ عرب امن فارمولے اور بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق فلسطینی بھائیوں کے جائز حقوق کی بازیابی کے سلسلے میں انکی بھرپور مدد ہو۔ یہ سارے چیلنج آج عرب وزرائے خارجہ کے ایجنڈے پر ہونگے۔ اسی کے ساتھ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ امریکہ کے حمایت یافتہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور غرور کا نوٹس لے۔ عالمی انصاف کو معطل کرنے والے ویٹو کا کوئی حل نکالے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: