184 غیر معیاری گاڑیوں پر پابندی
جدہ..... 2017 ءکے دوران سعودی عرب کے مقرر کردہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث 184پرانی گاڑیوں کو مملکت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے ترجمان طامس الحمادی نے المدینہ اخبار کو اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے آگا ہ کیا کہ آرگنائزیشن کی لیباریٹریوں میں مختلف پرانی گاڑیوں کے نمونوں کا معائنہ کیا گیا جن سے ظاہر ہوا کہ درآمد شدہ گاڑیاں سعودی اسٹینڈرڈ پر پوری نہیں اتر رہیں۔ اس بناءپر انہیں مملکت میں داخلے سے روک دیا گیا۔