Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا ،دفتر خارجہ

اسلام آباد... دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری کو گاڑی سے کچلنے والے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اور وہ واپس چلے گئے۔ امریکہ میں مقدمہ چلانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ دیت دینے کا کوئی علم نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں پر پاکستان نے جوابی پابندیاں لگائیں۔ سفارتخانے کے عملے پر نئی پابندیاں نہیں لگائیں ۔ امریکی سفارتکاروں کو سابق حکومتوں کی جانب سے گئی رعا یتیں موجودہ حکومت نے واپس لی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امر یکہ میں نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا ایگریما آ چکا ، جانے کے پروگرام کا علم نہیں۔ترجمان نے امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ پاکستان فلسطین کے معاملے میں2ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے۔ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔ اس معاملے پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جمعہ کو او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ایران کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔ تہران کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کریگا۔
مزید پڑھیں:ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی،پاکستان کا احتجاج

شیئر: