پھانسی کی سزاکے قانون کو گورنر کی منظوری
سری نگر۔۔۔۔جموں و کشمیر میں بچیوں سے زیادتی کے مرتکب کو عمرقید یا پھانسی کی سزا دینے کا قانون گزشتہ روز عمل میں آیا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ فوجداری قانون(ترمیمی ) آرڈی ننس 2018جموں و کشمیر پروٹیکشن آف چلڈرن فرام ا سکچویل وائلنس آرڈی ننس 2018نامی 2آرڈی ننس کی ریاستی گورنر نریندر ناتھ ووہرا نے منظوری دیدی ۔واضح ہو کہ ریاستی کابینہ نے ان آرڈی ننس کو گزشتہ ماہ24اپریل کو منظور ی کے بعد ریاستی گورنر کے پاس بھیجا تھا۔ فوجداری قانون کا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ 12سال سے کم عمر بچیوں سے زیادتی کے قصور واروں کو موت کی سزا دی جائیگی۔