2فیصد سعودی سوشل میڈیا پر انگریزی استعمال کررہے ہیں
18مئی 2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالوطن کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ سعودی بینکوں نے سرکاری اور نجی شعبوں کو 5ٹریلین ریال کے قرضے جاری کئے۔
٭ سعودی عرب روزانہ 7.122ملین بیرل تیل نکال کر عالمی تیل منڈی کو کنٹرول کرنے لگا۔
٭ حزب اللہ کے دہشتگردوں نے لبنانی حکومت کی تشکیل میں رکاوٹیں کھڑی کردیں۔
٭ خالد الفیصل سے یتیموں کی ملاقات ، انٹر نیٹ پر انجمن ایتام ویب سائٹ کا افتتاح۔
٭ عرب ممالک اسرائیلی جرائم کے خلاف مشترکہ موقف پر متفق۔
٭ جنوبی کوریا امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان پیدا ہونیوالی خلیج پاٹنے کیلئے کوشاں۔
٭ بارش سے بجلی کے مسائل پیدا، الغربی انڈر پاس پانی میں ڈوب گیا۔
٭ رمضان المبارک کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، ماہر موسمیات
٭ حرمین شریفین میں ایمان افروز روحانی مناظر، سوشل میڈیا پر بھرپور مظاہرہ۔