مملکت 35.7ارب ریال کی غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں
ریاض۔۔۔۔الاقتصادیہ کو باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب 2018ء کے دوران براہ راست 35.7ارب ریال کی غیر ملکی سرمایہ کاری اپنے یہاں حاصل کریگا۔یہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.38فیصد ہوگا۔ سب سے زیادہ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ آئیگا۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی اہم کمپنیوں کے توسط سے متعدد منصوبے بھی روبہ عمل لائے جائیں گے۔