امریکی بدوؤں کے ساتھ بدو بن گیا
کیلیفورنیا۔۔۔۔بعض مغربی شہری ’’الف لیلہ و لیلہ‘‘کتاب سے متاثر ہوکر صدیوں سے عربوں کی زندگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ لوگ اپنے پیشرو مستشرقین کی تحریروں سے بھی متاثر ہوکر عربوں کی زندگی کے خفیہ گوشے دریافت کرنے کی مہم پر عرب ممالک آئے۔ ربع خالی کا صحرا مغربی ممالک کے لوگوں کی دلچسپی کا محور رہا ۔ برٹرام تھامس پہلے مغربی شہری ہیں جنہوں نے صحرا الربع خالی میں قدم رکھا۔ان کے بعد جان فلپی آئے ۔ ان کے بعد امریکہ کے ڈونالڈ پاول کول نے صحرا الربع الخالی کا رخ کیا۔' انہوں نے یہاں آل مرہ قبیلے میں بدوبن کر زندگی گزاری۔وہ سعودی عرب کے بدوؤں سے اس قدر متاثر ہوئے کہ بالآخر اسلام قبول کرلیا ۔ انہوں نے شیخ طالب بن راشد بن لاہوم الشریم المری کے ہاتھوں سورہ فاتحہ سیکھی اور پھر 6ربیع الاول 1424ھ کو شیخ الازہر کے ہاتھوں حلقہ بگوش اسلام ہوکر عبداللہ طالب بن گئے۔