ون پلس 6 مارول ایونجرز لمیٹڈ ایڈیشن لانچ
ون پلس کمپنی نے ون پلس 6 ریگولر اسمارٹ فون کے ساتھ ون پلس 6 مارول ایونجرز لمیٹڈ ایڈیشن بھی لانچ کیا ہے۔ اسمارٹ فون میں تھری ڈی کاربون فائبر بیک اور گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن دی گئی ہے۔ ایونجرز کے سنہری لوگو کو بھی فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 6.8 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور قالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں 16 میگا پکسل اور 20 پکسل کے دو بیک کیمرے اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ یہ فون سلوموشن ویڈیوز کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کو 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا اور اسکی قیمت 4199 یان ہے۔ اسمارٹ فون کی فروخت پانچ جون سے شروع ہو گی۔