Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گگلی اسپیشلسٹ عبدالقادر ایک بار پھر میدان میں

لاہور:لیگ اسپن کے جادوگر سابق بولر عبدالقادر نوجوان بولرز کو گگلی، فلپر اور لیگ اسپن کی مزید وارئٹی سکھانے کیلئے پھرمیدان میں آگئے ہیں۔63 سالہ مایہ ناز سابق لیگ اسپنر نے اپنی اکیڈمی میں کافی عرصے بعداپنے روایتی انداز کے ساتھ بولنگ کرائی۔ان کی گگلی ، فلپر اور لیگ اسپن کی مختلف ورائٹیز کا سامنا کرنے کیلئے سابق کپتان سلمان بٹ موجود تھے ۔ اس موقع پر سابق لیگ اسپنر کا کہناتھاکہ وہ نوجوانوں کو اسپن بولنگ کرانے اور کھیلنے کے گر سکھانے کیلئے نیٹ پر آئے ہیں۔عبدالقادر نے اپنے منفرد اسٹائل سے تو عالمی شہرت حاصل کی وہیں ان کی جادوئی لیگ اسپن بولنگ بڑے بڑے بیٹسمینوں کوتگنی کا ناچ نچا دیتی تھی۔عبدالقادر اپنی اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو تو ٹپس دیتے ہی رہے ہیں لیکن ایک عرصہ کے بعد انہوں نے گیند ہاتھ میں تھام کر اپنے اسی منفرد اور جاندار انداز میں بولنگ شروع کی جس کا سامنا اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ نے کیا اور لیجنڈ بولر کی بولنگ کی کاٹ کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے منفرد اسٹائل کے سبھی معترف ہیں لیکن اپنے بورڈ والے ہی مجھے اہمیت نہیں دیتے اور کوئی میرے اس فن سے استفادہ نہیں چاہتا۔

شیئر: