Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نااہلی کیس،خواجہ آصف نے جواب جمع کرادیا

اسلام آباد...سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نااہلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے بھی معاملے پر متفرق درخواست دائر کردی۔ خواجہ آصف نے اپنے وکیل منیر اے ملک کے ذریعے جمع کرا ئے گئے تحریری بیان میں موقف اختیار کیا کہ بطور رکن اسمبلی ملازمت کرنے پر کوئی قدغن نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے یو اے ای کے قانون کی غلط تشریح کی ہے۔وہاں کا قانون فریقین کو باہمی شرائط طے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ عدالت عالیہ نے جن نکات پر نااہل کیا وہ نکات درست نہیں ۔کاغذات نامزدگی میں اپنا پیشہ کاروبار بتانا غلط نہیں۔ جواب میں کہا گیا کہ دبئی کے اکاونٹس میں کھبی کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی ۔بند اکاونٹ کو ظاہر کرنا ضروری نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں حقائق کو مد نظر نہیں رکھا ۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو قانون کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے برقراررکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے جان بوجھ کر اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ اثاثے چھپانے کا مقصد آمدن کے ذرائع چھپانا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:حمزہ شریف نیب لاہور میں پیش

شیئر: