Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی مستعفی

کوئٹہ ...مشیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے اراکین اسمبلی کے نارواو ئیے کے خلاف مستعفی ہو گئیں۔ گورنر محمد خان اچکزئی کو اپنا استعفیٰ بجھوا دیا ۔ مشیر خزانہ نے صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا تھا ۔ بجٹ پر بحث کے دوران انہیں بعض اراکین اسمبلی کے ناروا رو ئیے کا سا منا کرنا پڑا۔ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کے بقول نا مناسب الفاظ استعما ل کئے گئے جس پر احتجاجاً مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ عزت سے زیادہ اہم نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی اورحکومتی اراکین نے ڈاکٹر رقیہ سعید کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ استعفیٰ واپس لینے پر رضا مند نہیں ہوئیں۔ مشیر خزانہ کے استعفی سے حکومت کو اسمبلی سے بجٹ منظور کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:وفاق نے صرف پنجاب کو ترقی دی،وزیر اعلی بلوچستان
 

شیئر: