Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاتالونیا کے نئے صدر کی کابینہ میں مقید اور جلا وطن لیڈر بھی شامل

میڈرڈ ۔۔۔ ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے نئے صدر قْواِم ٹورا نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں انہوں نے ایسے سابق وزراء  بھی شامل کیے ہیں جنہیں میڈرڈ حکومت نے گزشتہ برس گرفتار کر کے جیل میں بند کیا ہوا ہے۔ ان کے علاوہ 2ایسے لیڈروں کو بھی شامل کیا ہے جو اس وقت جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کاتالونیا کے صدر نے اپنی کابینہ کو ایک خصوصی فرمان کے تحت قائم کیا ہے لیکن میڈرڈ حکومت ٹورا حکومت کے قیام کو روکنے کی مجاز ہے۔ کاتالونیا میں اسپین کی مرکزی حکومت نے گزشتہ برس اکتوبر میں آزادی کے اعلان کے بعد ڈائرکٹ رول کا نفاذ کر دیا تھا۔

شیئر: