Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ آج ایران کیخلاف نئی حکمت عملی کا اعلان کریگا

واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیوایران جوہری ڈیل سے علیحدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی کاکل پیر کو اعلان کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے شعبہ پالیسی کے سربراہ برائن ہْک کے مطابق پومپیو اس پالیسی میں نئے سفارتی روڈ میپ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی حکومت کی متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ترجیحات کو بیان کریں گے۔ ہْک کے مطابق وزیر خارجہ نئے سیکیورٹی فریم ورک کے خد وخال بھی واضح کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کے مطابق بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اتحادیوں کو ایک مرتبہ پھر ساتھ ملایا جائے اور کثیر الجہتی سوچ کو اپنایا جا سکے۔

شیئر: