ڈھاکا.... بنگلہ دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ اس کریک ڈاﺅن کے دوران پولیس نے 13 منشیات فروشوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں منشیات کے اسمگلروں اور ڈیلروں کے خلاف جاری اس بڑی کارروائی میں اب تک سینکڑوں افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ اس کریک ڈاﺅن کے لیے سریح الحرکت فورسز استعمال کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو بھی اسی فورس کی جانب سے چھاپوں کے دوران 9 افراد مارے گئے تھے۔