گرمی کی شدت اپنے عروج پر ہے اور ایسے میں نزلہ زکام کے خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا . اکثر لوگوں کو گلے میں درد کی شکایت بھی ہونے لگتی ہے ۔ ان تکالیف سے آرام کے لئے آدھا چمچ تخم ختمی ، آدھا چمچ برگ بانسہ اور انناب کے تین دانے لے کر سوا کپ پانی میں جوش دے لیں ۔ ایک کپ صبح اور ایک کپ رات کو پیئیں ۔ اس کا دو سے تین دن استعمال کھانسی اور نزلے کا بہترین علاج ہے ۔
تھوڑا آملہ اور تھوڑی مقدار میں سیکاکائی لے کر ان دونوں کو رات بھر کے لئے کچے دودھ میں بھگو دیں ۔ صبح سر میں اچھی طرح لگائیں اور خشک ہونے پر دھو لیں کچھ عرصے تک اس عمل کو دہرانے سے بال سیاہ ہوجائیں گے ۔
اگر ہاتھ جل جائے تو سفید کپڑوں میں لگانے والا نیل اور ٹوتھ پیسٹ ملا کر لگائیں ۔ اس سے نہ تو داغ پڑے گا اور نہ ہی جلن ہوگی ۔
پکے ہوئی ٹماٹر کا تازہ رس چھوٹے بچوں کو دن میں دو سے تین مرتبہ دینے سے بچے صحت مند اور توانا ہو جاتے ہیں ۔
دن بھر کام کے باعث جسم پر تھکاوٹ طاری ہو جائے تو آدھا گلاس لیموں کا رس اور آدھا گلاس چکوترے کا رس ملا کر پیئیں ۔ یہ تھکن دور کرنے کا بہترین نسخہ ہے ۔
سالن میں لیموں اور سرکہ ڈال کر پکائیں اس کے استعمال سے ڈکاروں سے چھٹکارا مل جائے گا ۔
چاولوں کے ڈبے کی تلی میں نیم کے سوکھے پتے رکھ دیے جائیں تو ڈبے میں کیڑے داخل نہیں ہونگے ۔