آئی پی ایل:کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دوسرا پلے آف جیت لیا
کولکتہ : کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل کے دوسرے پلے آفہوم گراونڈ اور کراوڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے راجستھان رائلز کو باآسانی 25 رنز سے شکست دے دی۔ کولکتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ کپتان اور وکٹ کیپر دنیش کارتھک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرے نمایاں بیٹسمینوں میں اینڈر رسل نے 49، سوبمین گیل نے 28 کرس لین نے 18 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کی ٹیم 4 وکٹوں پر 144 رنز بناسکی۔ سنجو سمسون نے نصف سنچری بناتے ہوئے 50 رنز بنائے اور کپتان اجنکیا رہانے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ راجستھان کی شکست میں جہاں کولکتہ کنگ رائیڈرز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ تھی وہیں ان کے بیٹسمینوں کی سست رفتار بیٹنگ کا بھی نمایاں ہاتھ رہا۔ اس شکست کے ساتھ ہی راجستھان رائلز فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ فائنل تک پہنچنے کیلئے اب کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو پہلے پلے آف کی رنر اپ ٹیم سن رائزرز حیدرآباد سے مقابلہ کرنا ہوگا جس کی فاتح ٹیم فائنل میں چنئی سپر کنگ سے مقابلہ کریگی۔