Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نپاہ وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹر کفیل سے مشاورت

کوزی کوڈ۔۔۔۔مہلک وائرس نپاہ سے 12افراد ہلاک اور درجنوں زیر علاج ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وائرس کے مریضوں کیلئے 4وارڈ زمختص کئے گئے ہیں جن کی خصوصی نگرانی جاری ہے۔ متاثرین کا علاج مالا بار انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں جاری ہے۔ ایک بچہ میموریل اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہے۔ کیرالا حکومت نے متاثرین کے علاج کے دوران وائرس کی زد میں آنے سے موت کا شکار ہونیوالی نرس لینی کے شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کی پیشکش کی ہے۔نپاہ وائرس سے نمٹنے کیلئے یوپی کے ڈاکٹر کفیل نےوزیر اعلی کیرالا کو ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر پیشکش کی تھی جس پر حکومت نے مشاورت اور علاج ومعالجے میں تعاون کیلئے ان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے آنے کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں:- - - -ارکان اسمبلی کو دھمکیاں دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

شیئر: