Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

نئی دہلی۔۔۔۔پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دہلی میں پٹرول 30پیسہ مہنگا ہوکر 77روپے فی لٹر سے تجاوز کرگیا جبکہ ممبئی میں 85روپے فی لٹر ہوگیا۔ 4بڑے شہروں میں پٹرول کی سب سے زیادہ قیمت ممبئی میں ریکارڈ کی گئی۔ ممبئی میں 22پیسے فی لٹر مزید اضافے کے بعد 84.99روپے فی لٹر ہوگئی۔ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن نے حکومت پر سخت تنقید کی۔ حکومت کابینہ کی میٹنگ طلب کرکے صارفین کو راحت دینے کیلئے تبادلہ خیال کریگی۔بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا تھا کہ حکومت ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ پر سنجیدہ ہے اور جلد صارفین کو راحت دینے کیلئے اقدامات کریگی۔
مزید پڑھیں:- - - -557اسکولوں کو اضافی فیس واپس کرنے کا حکم

شیئر: