Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کشی کیلئے ٹاور پر چڑھنے والا نوجوان اتار لیا گیا

اندور۔۔۔مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے خود کشی کرنے کیلئے اونچے ٹاور پر چڑھے نوجوان کو پولیس نے بحفاظت اتار لیا۔ یہ واقعہ کناڈیا تھانہ کے بھوری ٹیکری میں نصب مواصلاتی ٹاور پر ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنتوش چوہانی نے اندور ضلع میونسپلٹی کی جانب سے شہر میں ناجائز قبضے کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے نوجوان 50فٹ اونچے ٹاور پر چڑھ گیا ۔وہاں سے کود کر جان دینے کی دھمکی دے رہا تھا۔ پولیس نے اسے سمجھا بجھا کر نیچے اترنے پر راضی کرلیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -جناح کی تصویر نہیں لگنے دینگے، یوگی

شیئر: