واشنگٹن ..... چہرے پر گہرے داغ دھبے اور جھریاں بڑھاپے میں ناگزیر ہیں لیکن اب ایسی نئی ڈیوائس مارکیٹ میں آچکی ہے جسے آپ بڑھتی ہوئی عمر میں ان جھریوں کو ختم بھی کرسکیں گے۔ یہ ایک بڑا سا شیشہ ہے جو آپ کی جلد کا تجزیہ کرتا رہتا ہے او رپھر آپ کے لئے مختلف کریم وغیرہ لگانے کیلئے سفارش بھی کرتا ہے۔ اسے ”ہائی مرر “ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ روزانہ ہی آپ کی میک فری تصویر اتارتا ہے اور یوں اس کاتجزیہ کرنے کے بعد جلد کی چمک، صفائی اور سختی جیسی صورتحال کے بارے میں آپ کوتجاویز بھی پیش کرتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت آپ اپنی جلد کی صورتحال کا باقاعدہ تجزیہ کرسکتے ہیں۔ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے چہرے پر کہاں جھریاں پڑیں، لائنیں کہا ں ہیں۔ رنگ کیسا ہے۔ گہرے نشانات کہاں ہیں۔ دھبے کہاں ہیں۔ لال رنگ کے دھبے چہرے پر کہاں پڑے ہیں اور یوں یہ آپ کو جلد کے بارے میں ساری معلومات فراہم کردیتا ہے۔اس شیشے کے ساتھ ایک چھوٹا سا کیمرہ بھی ہے۔ تصویروں کے تجزیے کے بعد یہ آپ کو ایسی اطلاعات فراہم کرتا ہے جس سے آپ چہرے پر تمام داغ دھبے دور کرسکتے ہیں۔ اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ آپ کے اعدادو شمار کو محفوظ بھی رکھتا ہے۔ جب آپ اس کی سفارش پر دوائیں استعمال کرتے ہیں تو یہ روزانہ ہی اس کے نتائج سے بھی آگاہ کرتا ہے او رپھر پچھلے دنوں کی صورتحال سے اسکا موازنہ بھی کرتا ہے۔ اس طرح آپ فوری اور بیحد آسانی سے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ کونسی کریم یا شے آپ کیلئے زیادہ مفید ہے۔ آپ کو تو صرف یہ کرنا ہوتا کہ اس شیشے میں لگے کیمرے سے اپنی میک فری تصویر اتاریںا ور صرف سیکنڈو ںمیں آپ اپنے جلد کی تجزیاتی رپورٹ پڑھ لیں۔ یہ شیشہ وائی فائی سے جڑا ہے۔ اسمارٹ مرر اپنے استعمال کرنے والے کی پرائیویسی کی بھی قدر کرتا ہے۔ اسکی قیمت 189ڈالر ہے۔