Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر عامر خان ایک نئے اسکینڈل کی زد میں

 
  لندن:پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر اسکینڈل کی زد میں آگئے اور اس بار صوفیہ ہمانی نامی خاتون نے باکسر سے تعلق کا دعویٰ کر دےا ۔ 22 سالہ صوفیہ ہمانی نے دعویٰ کیا کہ باکسر عامر خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے 17 روز بعد ہماری ملاقات ایک کلب میں ہوئی۔ عامر خان سے ملاقات کے وقت علم نہیں تھا کہ ان کی شادی برقرار ہے اور وہ دوسری بچی کے باپ بنے ہیں۔ ہوٹل سے گھر واپسی کے لیے باکسر نے انہیں 20 پونڈ دیئے جبکہ کرایہ 50 پونڈ بننا تھا اور اگلے روز عامر خان نے فون کرکے پوچھا کہ آیا میں خیریت سے گھر پہنچ گئی تھی۔ صوفیہ نے کہا کہ میں نے باکسر کو بتایا کہ مجھے ان کی بیوی کا علم ہوگیا ہے جس پر عامر نے کہا کہ موبائل پر پیغامات نہ بھیجو۔ صوفیہ ہمانی کے مطابق میری بعد میں باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے بہنوں جیسی بات چیت ہوئی۔ مجھے لگتا ہے کہ فر یال اپنے شوہر پر بالکل اعتماد نہیں کرسکتی۔ انہیں چاہیے کہ ایسے شخص کو چھوڑ دیں۔

شیئر: