بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل
ہری دوار ۔۔۔۔ہری دوار کے رانی پور علاقے میں ایک بیٹے نے معمولی سی بات پر باپ کو پستول سے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قاتل بیٹے کو گرفتار کرلیا۔مقتول محکمہ ریونیو سے سینیئر ایڈمنسٹریٹو افسر کے عہدے سے ریٹائر ہوا تھا۔پولیس کے مطابق بیٹے نے باپ کے سینے اور ہاتھوں پر 8گولیاں فائر کیں۔تفصیلات کے مطابق جے پال اپنے اہل و عیال کے ساتھ رانی پور میں مقیم تھا ۔ بڑا بیٹا وشال کرانے کی دکان چلا رہا ہے ۔ باپ نے وشال کو دکان میں بیٹھنے کیلئے کہا۔ اس پر دونوں میں کہا سنی ہوگئی ۔ بات اس حد تک بڑھ گئی کہ طیش میں آکر بیٹا گھر میں رکھی لائسنسی پستول سے باپ پر 8گولیاں فائر کردیں ۔ فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسی گھر میں پہنچے تو جے پال کوخون میں لت پت پڑا ہوا دیکھا ۔ اسے فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔