Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پٹرول کی قیمت میں 14فلس اضافہ

ابوظبی: امارات میں جون کے دوران پٹرول نرخنامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی تینوں قسموں میں 14فلس کا اضافہ کی گیا۔تفصیلات کے مطابق اماراتی حکام کی طرف سے جون میںسوپر98پٹرول، خصوصی95پٹرول اور ای پلس 91پٹرول کی قیمت 14فلس کا اضافہ ہوا ہے۔ اب سوپر98پٹرول جو پہلے 2.49درہم میں فی لیٹر میں فروخت ہوتا تھا ، جون میں 2.63درہم فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوگا۔ خصوصی95پٹرول جو پہلے 2.37درہم فی لیٹر تھا، اب اضافے بعد 2.51درہم فی لیٹر ہوگا جبکہ ای پلس91 پٹرول جو 2.30درہم فی لیٹر تھا بڑھ کر 2.44درہم فی لیٹر ہوگا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 15فلس اضافہ ہوا ہے ۔ اب یہ اضافے کے بعد 2.71درہم فی لیٹر ہوگا۔

امارات کی خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

 

شیئر: