انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ویرات کوہلی
ممبئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ کرکٹ ریٹنگز ایوارڈکی تقریب میں نامور کرکٹرز کو ان کی کارکردگی کی بنا پر مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں ویرات بہترین کرکٹر قرارپائے۔ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھوان کو بہترین انٹرنیشنل بلے باز کا اعزاز ملا جبکہ نیوزی لینڈ کے کرکٹر ٹرینٹ بولٹ بہترین انٹرنیشنل بولرقرار پائے۔ان کے علاوہ ہندوستانی خاتون کرکٹر ہرمنپریت کورکو آوٹ اسٹینڈنگ اننگز آف ایئر کا اعزاز ملا جبکہ پاپولر چوائس ایوارڈ کرس گیل کو دیا گیا۔ افغانستان کے اسپنر راشد خان بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل تھے جنھیں ٹی ٹوئنٹی بولر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔اس فارمیٹ میں کیوی بیٹسمین کوکولن منرو کو سال کا بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا اس موقع پر کرس گیل نے شیکھر دھون کے ساتھ مل کر اسٹیج پر رقص بھی کیا۔