Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سلنڈر سے آتشزدگی،خاتون ہلاک

دیوی گڑھ۔۔۔۔ حاجی پور میں سیلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث آگ لگنے سے کچن میں موجود ماں اور بیٹی آگ کی زد میں آکربری طرح جھلس گئیں۔ موقع پر موجود سسربِلا سنگھ نے انہیں بچانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی50فیصد جھلس گیا۔زخمیوں کو فوراً راجندر اسپتال پہنچایا گیاجہاں علاج کے دوران خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔اطلاع ملنے پر تھانہ جلکاں کے اے ایس آئی ہر جندر سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔ متاثرہ خاندان کی مدد کی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

شیئر: