Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالی کے گھر پر حملہ، ہم زلف کی موت

گورداسپور۔۔۔۔شہر کے جیل روڈ پر واقع باٹھ والی گلی میں خاندانی جھگڑے کے دوران بہنوئی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سالی کے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر حملہ کردیا۔ لڑائی جھگڑے اور بیچ بچاؤ کے دوران ہم زلف پر دل کا دورہ پڑگیا جسے فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ متوفی کی بیوی کاجل نے بتایا کہ شوہر نے 2013ء میں بہنوئی سوڈھی سے گیس ایجنسی اور گودام کیلئے زمین پٹہ پر لی تھی جس پر ایجنسی کا کام بہتر طریقے سے چل رہا تھا۔بہنوئی حسد اور رنجش کی وجہ سے شوہر سے اکثر بدکلامی کرتا ا ور پریشان کرنا شروع کررکھا تھا ۔میرے شوہر کی ہارٹ اٹیک کے بعد موت کی خبر سن کر سوڈھی اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ۔واقعہ کی تفصیلات معلوم کرکے دفعہ 173کی بنیاد پر بہنوئی کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -کالی کلوٹی کہنے پر بیوی کوطلاق لینے کی اجازت، ہائیکورٹ

شیئر: