Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپسرا ندی میں دوستوں کے ساتھ نہانے والا نوجوان ڈوب گیا

    لکھنؤ- -  - - اپسرا ندی میں دوستوں کے ساتھ نہانے گیا ایک نوجوان زیادہ پانی میں چلے جانے سے ڈوب گیا اور اس نوجوان کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم سی او فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ جہان آباد تھانہ حلقہ کے گاؤں سردار نگر کے محمد شاکر کا18سالہ بیٹا محمد مونس گاؤں کے ہی اپنے دوستوں کے ساتھ سردار نگر نصرا کے درمیان بہہ رہی اپسرا ندی میں دوپہر کو نہانے گیا تھا۔ گہرے پانی میں چلے جانے سے اس کی موت ہوگئی۔ دوستوں نے اس کی اطلاع گائوں میں آکر دی۔ اطلاع ملتے ہی گائوں کے سیکڑوں لوگ ندی پر پہنچ گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور غرق آب نوجوان کی تلاش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -گیس سلنڈر سے آتشزدگی،خاتون ہلاک

شیئر: