Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق

غزہ۔۔۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی حکمران جماعت حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اور اسرائیل نے حالیہ جھڑپوں کے بعد لڑائی بند کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حماس کے سینیئر سربراہ خلیل الحیۃ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاقِ رائے مصر کی مداخلت اور اس کی کوششوں سے ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس اس وقت تک جنگ بندی پر عمل کریگی جب تک اسرائیل بھی اس پر عمل کرتا رہے گا۔اسرائیلی حکومت کے ایک وزیرآریے دیری نے ایک مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ صورتِ حال جلد معمول پر آجائیگی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کو صورتِ حال معمول پر لانے کا ایک موقع دیا ہے تاہم اگر اس نے اس کا مثبت جواب نہ دیا تو اسے ایک انتہائی تکلیف دہ حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔فریقین کے درمیان جنگ بندی ایسے وقت طے پائی ہے جب ایک روز قبل ہی اسرائیل نے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ میں درجنوں مقامات پر بمباری کی تھی۔

شیئر: