ترکی: سابق بیوی کو سرعام زدوکوب کرنیوالے پر راہگیر ٹو ٹ پڑا
استنبول..... ترکی میں ایک شخص نے اپنی سابق بیوی کو سرعام زدوکوب کرنا شروع کردیا۔ جس کے بعد اسے دیکھنے والے شخص کو غصہ آگیا اور اس نے سر کی ٹکر سے سابق شوہر کو زمین پر گرا دیا۔سابق شوہر اپنی سابقہ بیوی کو ایک سڑک پر بٹھا کر مار پیٹ کررہا تھا۔ جیسے ہی وہ اپنے گھٹنوں کے بل گرتی وہ اسے مارنے لگتا۔ وہ کافی دیر تک مدد کیلئے چلاتی رہی۔ جب سابق شوہر کا دل بھر گیا تو اس نے اسے مارنا چھوڑ دیا لیکن اسی دوران وہاں کھڑے ہوئے ایک شخص نے اسے سر کی ٹکر سے نیچے گرادیا۔ایک راہگیر نے کہا کہ صورتحال انتہائی خوفزدہ تھی۔ خاتون درد کے مارے چلا رہی تھی۔ وہ خود کی حفاظت کرنا چاہتی تھی لیکن لاچار تھی۔ اس قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے۔