Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریحام خان اور مریم نواز کی ملاقات کس نے کرائی؟

اسلام آباد...تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آ گئی۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ۔ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کرایا۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشا حقیقی حزب اختلاف کو گرانے کے لئے رچایا گیا۔
مزید پڑھیں:ریحام خان کو کون دھمکیاں دے رہا ہے؟

شیئر: