Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا

’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جموم، الکامل، اللیث اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ہفتے کو مکہ مکرمہ، ریاض، عسیر، جازان، الباحہ اور مشرقی ریجن میں بارش کا امکان ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جموم، الکامل، اللیث اور دیگر علاقوں میں ہلکی جبکہ اصم، میسان، طائف اور العرضیات میں تیز بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں رات 9 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’عسیر ریجن کے مختلف شہروں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی ‘۔
’خمیس مشیط، نماص، بلقرن، تنومہ، رجال المع اور محایل میں تیز جبکہ باقی شہروں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
ریاض ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض شہر کے علاوہ حریملا، رماح، عفیف، الافلاج، وادی الدواسر اور قرب وجوار کے شہروں میں تیز ہوا ہوگی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کاامکان ہے‘۔
’جازان ریجن کے بیش، فرسان، أبو عریش، احد المسارحہ اور الطوال میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
’الباحہ کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوا چلے گی‘۔
 

شیئر: