Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز کا مشعل نجران پہنچ گیا

’سعودی گیمز کا انعقاد 3 اکتوبر سے 17 اکتوبر کے درمیان ریاض میں ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ’سعودی گیمز2024‘ کا مشعل  مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے نجران پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی گیمز کا انعقاد 3 اکتوبر سے 17 اکتوبر کے درمیان ریاض میں ہوگا۔
سعودی گیمز کا مشعل نجران پہنچنے پر گورنریٹ کے سکریٹری ڈاکٹر ملفی العتیبی نے وصول کیا ہے۔
سعودی گیمز کے مشعل کی استقبالیہ تقریب گورنریٹ کے تاریخی محل میں ہوئی ہے جہاں ریجن کے سابق اور حاضر کھلاڑیوں کے علاوہ شہر کے معززین بھی موجود تھے۔
مختلف کھلاڑی ایک دوسرے کو مشعل دیتے رہے جبکہ اسے پبلک مقامات پر بھی لے جایا گیا جہاں اس کا عوامی استقبال ہوا ۔

شیئر: