Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیڈنگلے: انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کی ٹھان لی

 
لیڈز : ہیڈنگلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف کھیل کے 128رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے پوزیشن مستحکم کرلی۔بارش کی وجہ سے کھیل کا پہلا سیشن نہیں ہوسکا ، تاخیر سے شروع ہونے میچ کیلئے دوسرے دن 59اوورز مختص کئے گئے۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں7وکٹوں کے نقصان پر 302رنز بنا لئے اور128رنز کی برتری کے ساتھ ابھی 3وکٹیں باقی ہیں۔ جوز بٹلر34 جبکہ نوجوان کھلاڑی سیم کرن16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ محمد عامر اور فہیم اشرف نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ لیڈز میں صبح کے وقت مسلسل بارش اور خراب موسم کی وجہ پہلا سیشن ضائع ہوا ۔ کپتان جوئے روٹ29 اور نائٹ واچ مین ڈوم بیس صفرپر پہلے دن کے اسکور 106رنز 2کھلاڑی آوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کرنے آئے۔دونوں نے محتاط انداز میں اسکور کو آگے بڑھایا اور پاکستانی بولرز کو موسمی صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھانے دیا۔دونوں نے مجموعی اسکور138رنز تک پہنچایا تو پاکستان کو دوسرے روز کی پہلی کامیابی ملی جب محمد عامر نے کپتان جوئے روٹ کو آوٹ کردیا، روٹ نے 45 رنز ا سکور کئے۔اس کے بعد ڈیوڈ ملان نے ڈوم بیس کے ساتھ ملکر پہلے پاکستان کی برتری کا خاتمہ اور پھر انگلینڈ کی برتری میں اضافہ شروع کیا تاہم محمد عامر ایک مرتبہ پھر ٹیم کی مدد کو آئے اور ملان کو چائے کے وقفے کے بعد کو 28 رنز پر آوٹ کرتے دونوں کے درمیان 62رنز کی شراکت کا خاتمہ بھی کردیا۔ اس وقت مجموعی اسکور 200رنز تھا۔پاکستان کو جلد ہی پانچویں کامیابی ملی جب شاداب خان نے نائٹ واچ میچ میں ڈوم بیس کو 49رنز پر کیچ کرادیا۔ اس کے بعد جوز بٹلر اور وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹوکے درمیان 48رنز کی شراکت نے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ اس شراکت کا خاتمہ فہیم اشرف نے بیئر اسٹو کو 21 کے انفرادی سکور پر آوٹ کیا۔فاسٹ بولر کرس ووکس انگلینڈ کے آوٹ ہونے والے7ویں کھلاڑی تھے جن کی وکٹ محمد عباس کے حصے میں آئی اور عباس بھی اس میچ میں پہلی وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ووکس کے بعد آنے والے سیم کرن نے جوز بٹلر کے ساتھ اسکور کو آہستگی سے آگے بڑھایا۔ رنز بنانے سے زیادہ ان کی توجہ وکٹ بچانے پر تھی تاکہ کھیل کے آخری لمحات میں پاکستانی بولر کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکیں اور اس میں وہ عمدگی سے کامیاب رہے اور محمد عامر کے آخری اوور میں2چوکے لگا کر مجموعی اسکور 300رنز سے اوپر لے جانے میں بھی کامیاب ہوگئے ۔دونوں نے انگلینڈ کی برتری128رنز تک پہنچا دی ہے ۔جوز بٹلر پورے اعتماد کے ساتھ34رنز بناتے ہوئے وکٹ پر موجود ہیں جبکہ سیم کرن بھی پاکستانی بولرز کا حوصلہ مزید آزمانے کیلئے آج ایک ایک مرتبہ پھر16رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ کھیلنے آئیں گے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور فہیم اشرف نے 2،2وکٹیں لیں جبکہ ایک، ایک انگلش کھلاڑی کو حسن علی ، شاداب خان اور محمد عباس نے پویلین واپس بھیجا۔

شیئر: