مدینہ کا پودینہ اور کھجوریں " ،جادہ قبا " میلے کے شائقین میں مقبول
میلہ ختم، عوامی کھانے اور دستی مصنوعات بھی خوب پسند کی گئیں
مدینہ منورہ(یوسف بلوچ) مدینہ منورہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے " جادہ قبا " کے نام سے رمضان المبارک میں " مدینہ منورہ اور کاشت " کا بھرپور تعارف کرایا۔ مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور زیارت پر آئے ہوئے ہزاروں لوگ میلہ دیکھنے پہنچے۔ کھجوروں اور مدنی پودینہ کے اسٹالوں پر زبردست اژدہام دیکھا گیا۔ قباء قدیم زمانہ سے نخلستانوں، انواع و اقسام کی کھجوروں خصوصاً عجوہ کیلئے مشہور ہے العوالی، قباءاور ابیا رالماشی سمیت مدینہ منورہ کے مضافات گلاب کی کاشت میں بھی انفرادیت رکھتے ہیں۔ میلے میں دستی مصنوعات اور عوامی کھانے بھی شائقین کی دلچسپی کا محور بنے رہے۔