جازان میں طارق دہلوی کی جانب سے افطار پارٹی
جازان(جی ایس ایوب)- - -طارق دہلوی نے جازان کی معروف سماجی ، سیاسی اور ادبی شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں جازان کی معروف سماجی شخصیت امیر خان شیروانی ، جازان کمیونٹی کے روح رواں بابر خان شیروانی جدہ سے آئے ہوئے محمد طیب، محمد اویس اور محمد یوسف کے علاوہ علی خان ، وسیم خان، زاوی خان، عمران صغیر، مشرف علی، حافظ بابر، محمد یحییٰ، جہانگیر عالم، نواز مہر، فیض عالم شاہ، عثمان علی، ذیشان گوہر، شہباز علی، فیصل کرامت، وقاص عباسی نے شرکت کی۔
طارق دہلوی نے مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جازان میں ایک فیملی کی طرح ہیں۔ پردیس میں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہنا چاہئے۔
امیر خان شیروانی نے طارق دہلوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس خلوص اور محبت کا اظہار کیا ہے۔ کمیونٹی کی خدمت کرنا میرا اخلاقی اور قومی فر ض بھی ہے ۔