Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابی پیرزادہ نے سیکیورٹی مانگ لی

پاکستان کی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تحفظ کیلئے آئی جی پنجاب سے سیکیورٹی مانگ لی۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ایک قوالی ریکارڈ کروائی تھی جس میں دہشت گردوں کو تنقیدی انداز میں پیش کیا گیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر قوالی آن ایئر ہونے کے بعد دھمکیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس پر پریس کانفرنس کر کے تمام معاملات میڈیا کے سامنے بھی پیش کئے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کے لئے آئی جی پنجاب سے سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے بھی درخواست کی ہے ۔
 

شیئر: