پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کے زیر اہتمام افطار ڈنر
پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں اور سفارتخانہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہے، سفیر پاکستان
محمد عرفان شفیق۔ کویت
پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت نے اپنے ممبران کے اعزاز میں سالانہ افطار کا اہتمام کیا، جس میں سفیر پاکستان غلام دستگیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے بھی شرکت کی۔
محمد طاہر بشیر ، صدر پاکستانی بینکنگ اینڈفنانس پروفیشنلز اِن کویت نے کہا کہ پی بی ایف پی کے کویت میں موجود پاکستانی بینکرز کی نمائندہ تنظیم ہے جو پاکستانی کمیونٹی کیلئے پاکستان میں انویسٹمنٹ کے مواقع تلاش کرکے پاکستانی اور لوکل کمیونٹی کو پاکستان میں انویسٹ کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم پاکستانیوں کیلئے ٹریننگ ورکشاپز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کرتی ہے جو پاکستانی یوتھ کو کیرئیرڈیولپمنٹ میں مددگارثابت ہوتی ہے۔
سفیر پاکستان غلام دستگیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں اور سفارتخانہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہے۔
آخر میں محمد طاہر بشیر ، صدر پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کی جانب سے سینیئر ممبران کو شیلڈ پیش کی گئیں۔
تقریب کا اختتام افطار ڈنر پر ہوا۔