کولکتہ:بریانی کی قیمت پر جھگڑا، دکاندار ہلاک
کولکتہ- - - -ہندوستان میں مغربی بنگال کے ضلع پارگاناس میں ایک گاہک نے بریانی کی قیمت کے تنازع پر فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا۔ دکاندار سنجے موندال کو بریانی کی پلیٹ کے 190 روپے طلب کرنے پر گاہک مشتعل ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق انہوں نے واقعے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ جھگڑا بریانی کی پلیٹ کے عوض رقم طلب کرنے پر شروع ہوا اور گاہک نے دکاندار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے محمد فیروز نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھر موندال کے بھائی کا کہنا تھا کہ جب فیروز نے میرے بھائی کو قتل کیا اس وقت موقع پر 4 افراد موجود تھے، جن میں فیروز، راجا، موگری اور سلمان شامل ہیں۔