Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالیان اور پراچی کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ

مظفر نگر ۔۔۔۔2013ء میں مظفر نگر میں ہونیوالے فسادات کے سلسلے میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان ، وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی ، بی جے پی رکن اسمبلی امیش ملک اور دیگر کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیئے گئے ۔ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ انکور شرما نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرکے ملزمان سے22جون کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے کہا ۔ بجنور کے رکن پارلیمنٹ بھارتیندو سنگھ ، یوپی کے وزیر سریش رانا اور رکن اسمبلی سنگیت سوم بھی اس کیس میں ملزم ہیں۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ عدالت نے ان کی درخواست پرذاتی پیشی میں رعایت دی۔استغاثے کے مطابق ملزمان نے اگست 2013ء کے آخری ہفتے میں مبینہ طور پر علاقے کی مہا پنچایت میں حصہ لیکر اپنی شرانگیز تقریروں سے تشدد بھڑکایااور سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی میں رکاوٹیں ڈالی تھیں۔
مزید پڑھیں:- -  --دل نہیں ملے تھے یا دال نہیں گلی تھی، تیجسوی یادو

شیئر: