Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالسہ جگر کی گرمی دور کرنے کے لیے مفید پھل ‎

فالسہ لذت کے ساتھ ساتھ بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے  . یہ امراض قلب ،  جگر کے امراض اور ذیا بیطس سے بچاؤ میں مدد گار ثابت ہوتا ہے .   گرمی کی شدت میں  اور خاص طور پر رمضان میں اسکا استعمال  بے پناہ فوائد کا حامل ہے .  یہ پیاس کی شدت میں کمی لانے کی صلاحیت رکھتا ہے .  گرمی کے موسم میں فالسہ ایک بہت بڑی قدرتی نعمت ہے .  یہ  81 فی صد پانی پر مشتمل ہوتا ہے  . پانی کے علاوہ اس میں  پروٹین ، چکنائی  ،  ریشے اور نشاستہ پایا جاتا ہے  .  جگر کی گرمی اور کمزوری دور کرنے کے لیے آپ فالسے کی مدد سے ایک بہترین نسخہ تیار  کر سکتے ہیں .   فالسے کو جلا کر اسکا پاؤڈر بنا لیں  یہ نمک کی طرح بن جائے گا .  روزانہ ایک چٹکی ایک چمچ شہد میں ملا کر  استعمال کرنے سے جگر کی گرمی دور  کرنے میں مدد ملے گی .  یہ معدے اور سینے کی جلن دور کرنے کے لیے بھی مفید ہے .
 

شیئر: